Home / Home remedies / آسان گھریلو ٹوٹکے

آسان گھریلو ٹوٹکے

آسان گھریلو ٹوٹکے

پٹھوں کی سوزش اور جوڑ درد کے آسان گھریلو ٹوٹکے

پٹھوں کی سوزش اور جوڑ درد کیلئے ہنڈیا میں روزانہ 2 چائے کے چمچے

کُتری ہوئی ادرک یا ایک چائے کا چمچہ خُشک ادرک کا سفوف ڈال کر کھانے

سے 60 فیصد افاقہ ہوتا ہے۔

دانت درد کے آسان گھریلو ٹوٹکے

دانت میں درد سے عارضی سکون پانے کیلئے درد والے دانت پر ایک الونگ

رکھ کر آہستہ آہستہ چبائیے 2 گھنٹہ تک آرام رہے گا۔  ہائ بلڈ پریشر کےآسان

گھریلو ٹوٹکے کھانے میں لہسن کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے بچاتا ہے ۔ ھائی

بلڈ پریشر ہو تو کچے لہسن کی ایک پھانک یا تُری روزانہ کھایئے ۔ بلڈ پریشر

میں کمی آئے گی۔ 40 سال سے اوپر والی عمر کے خواتین و حضرات روزانہ

ایک کھانے والا چمچ آدھا صبح اور آدھا شام استعمال کریں قطعی طور پر بے

ضرر ہے۔ سارا دن چست رہیں گے مجرب ہے۔ بجائے ثابت کھانے کے باریک

باریک کاٹ کر استعمال کریں۔

پیٹ کی بیماریوں کےآسان گھریلو ٹوٹکے

آنتوں کی سوزش ۔ پیٹ درد اور بل پڑتے ہوں تو کورٹی سٹیرائیڈز کی بجائے

ہفتے میں ایک کیلو گرام مچھلی کھایئے ۔ افاقہ ہو گا ۔ مچھلی میں سالمن ۔

سارڈینز ۔ ٹُونا ۔ میکریل ۔ ٹراؤٹ اور ھَیرِنگ بہتر ہیں۔

خواتین کے امراض مخصوصہ کے آسان گھریلو ٹوٹکے

جن خواتین کو قدرتی نظام کے تحت ماہانہ نظام میں درد اور کھچاؤ سے گذرنا

پڑتا ہے روزانہ 2 کپ قدرتی دہی کھانے سے ان کی تکلیف میں 48 فیصد کمی

آ سکتی ہے۔

دائمی دردوں کے آسان گھریلو ٹوٹکے

دائمی دردوں سے نجات کے لئے روزانہ پسی ہوئی ہلدی چائے کا 1/2 چمچہ

ہنڈیا میں ڈال کر پکا کھانا کھانے سے دائمی درد میں افاقہ ہو گا ۔ یہ نسخہ

اسپرین ۔ بروفین یا ناپروکسن کھانے سے بہتر ہے۔

کڑل سے بچاو کےآسان گھریلو ٹوٹکے

اگر ٹانگ کی رگ چڑھ جاتی ہو جسے انگریزی میں  کہتے ہیں اور پنجابی میں

کڑل پڑنا کہاجاتا ہے جو کہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے تو روزانہ 250 ملی لیٹر

یعنی چوتھائی لیٹر ٹماٹروں کا رَس پیجئے۔

درد شقیقہ سے بچاو کے آسان گھریلو ٹوٹکے

میگرین کے درد کے لئے مستقل مزاجی سے برابر مقدار میں سفید زیرہ اور

سؤنف علیحدہ علیحدہ پیس کر اچھی طرح ملا لیجئے ۔ اس کا ایک چائے کا بھرا

ہوا چمچہ ہر کھانے کے بعد 6 ماہ تک کھایئے ۔ یہ درد زندگی بھر کبھی نہیں

ہوگا انشاء اللہ۔

error: Content is protected !!