Home / Blood Pressure And Sugar | بلڈ پریشر اور شوگر / درد شقیقہ کیا ہے اسکے اسباب و علاج

درد شقیقہ کیا ہے اسکے اسباب و علاج

 درد شقیقہ کیا ہے اسکے اسباب و علاج

درد شقیقہ آدھے سر کے درد کو کہتے ہیں یہ درد کبھی آدھے سر میں ہوتا ہے اور بعض اوقات پورے سر میں بھی ہوتا ہے عام طور پر درد شقیقہ کنپٹی سے شروع ہو کر پیشانی تک جاتا ہے اور اکثر اوقات اس کا دورہ سورج نکلنے کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور بڑھتے بڑھتے جب سورج غروب ہوتا ہے تو اس کا درد بھی ختم ہو جاتا ہے

 درد شقیقہ  کی وجویات

 مستقل نزلہ زکام جس کا مکمل علاج نہ ہونے کی صورت میں دماغ کی رگوں میں بلغم کا جم جانا

درد شقیقہ عام طور پر مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے اس کی وجہ حیض کا بکثرت آنا باو گولہ اور رحم کی دیگر خرابیاں

 جسمانی کمزوری بدہضمی اور بےخوابی

 کسی بھی چیز کی تیز بو

 مردوں میں عموما یہ مرض کثرت جماع کی وجہ سے ہوتا ہے

 مسلسل قبض کا رہنا

 بد ہضمی گیس کم سونا اور مسلسل جاگتے رہنا

   درد شقیقہ  کی علامات

درد شقیقہ  میں سر گرم کنپٹی کے پاس کی رگیں تیزی کے ساتھ حرکت کرتی ہیں جیسے جیسے رگوں کی حرکت تیز ہوتی ہےدرد کی شدت میں اضافہ ہوتا ہےاور اس کے ساتھ ساتھ اگر مریض کو قبض ہوتو درد اور بھی شدید ہو گا شروع میں درد دھیما پوتا ہے مگرپھر آہستہ آہستہ بڑھ کر انتہا تک چلا جاتا ہے روشنی سے نفرت اور اندھیرا سے پیار اور درد کے ساتھ چکر بھی آتے ہیں

 درد شقیقہ  کے علاج کے دوران پرہیز

 درد شقیقہ کی حالت میں مریض کو نرم بستر پر لٹائیں اور شور وغل نہ کریں

 جب تک درد باقی رہے کوئی غذآ نہ دیں

    درد ٹھیک ہونے کے بعد آلو, بینگن ,اروی, ماش کی دال ,گوبھی ,لہسن پیاز, تلی ہوئی مچھلی, وغیرہ سے پرہیز کروائیں 

مریض کو زیادہ دیر جاگنے نہ دیں

 زیادہ سردی گرمی اور دھوپ سے بچائیں

 درد شقیقہ کے علاج کے دوران جو غذائیں کھلانی ہیں

درد رفع ہونے کے بعد جلد ہضم ہونے والی غذائیں کھلائیں کچھڑی, دلیہ, ساگو دانہ, مونگ کی دال, چپاتی, بکری کا مغز ,کھلائیں درد شقیقہ میں دودھ جلیبی کھلانا بھی مفید ہے

 درد شقیقہ کا علاج

سونف9ماشہ ۔ اسطخدوس9ماشہ ۔ گل نیلوفر1تولہ ۔ دھنیاخشک1تولہ ۔ پوست ہلیلہ زرد1تولہ ۔ کالی مرچ2ماشہ ۔ کوزہ مصری10تولہ

 تمام اشیاء کا سفوف بنا لیں اور ایک چمچ صبح ایک چمچ شام ہمراہ دودھ استعمال کریں

آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں
اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو
نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں
تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ
والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور
دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے
ikamboh11سکائیپ آئ ڈی
 اور مردانہ طاقت کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں
اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں

error: Content is protected !!