Home / جڑی بوٹیوں کے خواص / سبز دھنیا کے انمول فائدے

سبز دھنیا کے انمول فائدے

 ​سبز دھنیا  کے انمول فائدے

 دنیا بھر میں عموماً اور برصغیر پاک و ہند میں خصوصاً دھنیا کچن کا لازمی حصہ ہے۔ یہ کسی بھی ڈش

کے ذائقہ میں صرف اضافہ نہیں کرتا بلکہ انتہائی اشتہا انگیز مہک  رکھتا ہے۔ دھنیا کے بارے میں جتنا

لوگ سوچتے ہیں، اس کے فوائد ان کی سوچ  سے کہیں زیادہ ہیں، یہاں ہم آپ کو دھنیا کے چند اہم ترین

فوائد سے روشناس کروائیں گے۔

  سبز دھنیا  اورذیابیطس

 برصغیر کے دو اہم ملک بھارت اور پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کا ہیڈ کوارٹر بنتے جا

رہے ہیں، کیوں کہ یہاں کے لوگ اس مرض سے لڑنے کے نئے طریقوں کی کھوج نہیں کرتے، لیکن ہم آپ

کو بتائیں کہ دھنیا اس ضمن میں آپ کی بھرپور مدد کر سکتا ہے۔ برطانوی جرنل آف نیوٹریشن میں شائع

ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دھنیا کے عرق میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں، جو جب خون میں

 شامل ہوتے ہیں تو اس سے انسولین میں اضافہ اور شوگر کی سطح کم ہو جاتی ہے۔

سبز دھنیا اورکولیسٹرول

 اگر آپ اپنے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے پریشان رہتے ہیں تو اس مشکل کا حل

قدرت نے آپ کے لئے دھنیے کے پتوں میں رکھ دیا ہے۔ دھنیا آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو

 بڑھنے سے روکے رکھتا ہے۔

سبز دھنیا اور بلڈ پریشر

 اگرآپ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو دھنیااستعمال کریں، جو آپ کو نفع پہنچا سکتا ہے۔ دھنیا

کے پتے کولنیرجک نامی مرکب اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ دونوں جزو خون کی گردش کو

متناسب بنائے رکھتے ہیں۔

سبز دھنیا  اورنظام انہضام

اگر آپ بدہضمی کا شکار ہےں تو دھنیا آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ مختلف نیوٹرنٹس سے

 بھرپور دھنیا معدے کو تقویت پہنچا کر نظام انہضام کے کارکردگی کو بہتر بنا دیتا ہے۔

سبز دھنیا  اور سوزش

 ایک ڈچ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دھنیا کے پتے قدرتی طور پر جسم کے

کسی بھی حصہ کی انفلیمیشن (سوزش یا جسم کے کسی بھی حصہ کا سرخ ہونا ) کو کم کرنے کا ذریعہ

ہے۔ دھنیا کے تیل، اومیگاتھری اور سکس کا ایک مکسچر بنا کر متاثرہ جگہ پر ملنے سے آپ کو فوری

آرام مل سکتا ہے۔

سبز دھنیا  اینٹی بیکٹریل

دھنیا میں اینٹی بیکٹریل مرکبات بھی شامل ہوتے ہیں، جو کسی بھی طرز کی انفیکشن کے

 علاج میں نہایت معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

 ان کے علاوہ کینسر کے علاج,قوت مدافعت میں اضافہ, اچھی نیند لانے میں بھی دھنیا میں شامل

 اجزاءاہم کردار ادا کرتے ہیں۔

error: Content is protected !!