Home / Home remedies / قد بڑھانے کے لیئے مفید ترین اور آسان ورزشیں

قد بڑھانے کے لیئے مفید ترین اور آسان ورزشیں

قد بڑھانے کے لیئے مفید ترین اور آسان ورزشیں

چھوٹے قد کی وجہ سے پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کوقد بڑھانے کے لیئے

چند ایسی ورزشیں بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ اپنے قد میں اضافہ

کرسکتے ہیں۔

قد بڑھانے کے لیئے لٹکیں

قد بڑھانے کے لیئے سب سے معروف ورزش لٹکنا ہے۔کسی بھی پول کے ساتھ

اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاکر پکڑ کر لٹکیں۔کشش ثقل کی وجہ سے ہمارے جسم

کی ہڈیاں لمبی ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

قد بڑھانے کے لیئے تیراکی

اگر آپ تیراکی کریں گے تو آپ کے جسم کے تمام پٹھے حرکت میں آئیں گے

جس کی وجہ سے ان کی نشوونما میں بہتری اور تیزی آئے گی۔لہذا کوشش

کریں کہ ہفتے میں کم از کم دوباریا پانچ گھنٹے ضرور تیراکی کی جائے۔

قد بڑھانے کے لیئے اچھلیں

اچھلنے سے بھی پٹھے حرکت میں آئیں گے اوران کی نشوونما میں مدد ملے

گی۔لٹکنا اور اچھلنا قد لمبا کرنے کے لئے انتہائی سازگار ورزشیں ہیں۔

قد بڑھانے کے لیئےباسکٹ بال کھیلیں اگر آپ باسکٹ بال کھیلیں گے تو اس

میں آپ کو چھلنا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ کے قد میں اضافہ

ہوگا۔

قد بڑھانے کے لیئے ٹخنوں پر وزن باندھیں

ٹخنوں پر وزن باندھ کر بھاگنے یا چلنے سے بھی قد میں اضافہ ہوتا ہے۔وزن

کی وجہ سے ہمیں زیادہ تگ و دو کرنی پڑتی ہے جس سے پٹھے مضبوط اور

ان کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔

قد بڑھانے کے لیئے کوبرا سٹائل کی ورزش

اس ورزش میں آپ کو اپنے پیٹ کے بل لیٹنا ہوگا اور پھر اپنے پیٹ کو اٹھا کر

زیادہ سے زیادہ سٹریچ کرنا ہوگا تا کہ تمام جسم پر زیادہ سے زیادہ زور پڑے

اور پٹھے حرکت میں رہیں۔

error: Content is protected !!