Home / Weight Problems | وزن کی کمی اور وزن بڑھانے کے نسخے / وزن کم کرنے اور مردانہ طاقت کی ادویات کا جزو بورہ ارمنی کیا ہے

وزن کم کرنے اور مردانہ طاقت کی ادویات کا جزو بورہ ارمنی کیا ہے

(بوُرہ ارمنی (فارسی

مختلف نام :(اُردو) پاپڑی نمک (ہندی) کھاری لون (سنسکرت) کھانج نمک (سندھی) چانیہو

پہچان :۔  چونکہ یہ نمک آرمینیا سے آتا ہے۔ اس لیے اس کو فارسی میں بورہ ارمنی کہتے ہیں ایک

قسم کا نمک یا کھار ہے۔ جو ہلکا جالی دار ہوتا ہے۔ یہ کلر والی زمین کی شور مٹی کو پانی میں گھول

نتھار اور خشک کرکے بنایا جاتا ہے۔ اس کی شکل سانبھر و سمندر نمک سے ملتی جلتی ہے اور ارزاں

ہونے کے سبب زیادہ تر غربا ہی استعمال کرتے ہیں۔

رنگ:۔  سفید

ذائقہ:۔ کھاری  

مزاج :-  گرم و خشک بدرجہ سوم

افعال و استمال :-  مخرج بلغم محلل ریاح قاطع اخلاط غلیظ اور جالی ہے۔ غلیظ بلغم بذریعہ اسہال نکلتا

ہے۔ مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے دمہ اور کھانسی میں مفید ہے۔ اور اکثر وزن کم کرنے والی

ادویات میں استعمال ہوتا ہے جالی ہونے کے باعث ظاہری جلدی کو سُرخ کرتا ہے۔ اس لیے چنبیلی

کے تیل میں ملاکر قضیب کے چاروں طرف ملنے سے اُستادگی پیدا کرتا ہے۔ اس کا سرمہ شہد کے

ہمراہ لگانا مقوی بصر ہے۔ بعض کےنزدیک سہاگہ اوربعض کےنزدیک نوشادر کا دوسرا نام بورہ ارمنی

ہے۔ لیکن یہ غلط ہےاور شیخ نے مفردات قانون میں اس کو نطرون لکھ دیا ہے۔ جو صیحیح نہیں۔

مقام پیدائش: ۔ یہ نمک ریاست ہائے گوالیار ، دیتادت بیکانیر اور پٹیالہ اور شورہ سازی کے

کارخاںوں میں محکمہ آبکاری کی زیرنگرانی تیار ہوتا ہے۔

 

error: Content is protected !!