Home / جڑی بوٹیوں کے خواص / اشوکا درخت کے خواص

اشوکا درخت کے خواص

 اشوکا:-

       مختلف نام:۔   

ASOKA اسوکا (مرہٹی) اشوک (بنگالی ) اسپال (گجراتی) آشوپالو(انگریزی )

ہچان ایک ہندی درخت ہے جس کے پتے آم کے پتوں کی مانند لیکن اس سے لمبے ہوتے ہیں پھل فالسہ کی مانند ہوتا ہے اس کی چھال میں ٹے فین پایا جاتا ہے  

رنگ:- پختہ پھل سیاہ   

ذائقہ :۔  تلخ

مقدر خوراک :- سیال رُب ۳ تا چھ بوند  

 قابض اور حابس الدم ہے امراض رحم خصوصا کثرت حیض میں بکثرت مستعمل ہے اس کی چھال ۱۰تولہ دودھ ۱۰ تولہ اور پانی نصف سیر میں ملا کر پکائیں جب پانی اڑجائے تو آگ سو نیچے اتارلیں۔ اس کو تین خوراکوں میں تقسیم کر کے دن میں تین مرتبہ پلائیں ۔ ہر روز تازہ جو شاندہ تیار کریں۔ اس کے پھول کا شیرہ بواسیری پیچس میں نافع ہے۔ اشوکا کی چھال سے لیکوڈ ایکسٹرکٹ تیار کیا جاتا ہے جو مستورات کی کمزوری اور کثرت حیض میں بہ مقدار نصف سے ایک چمچہ خرد استعمال کیاجاتاہے۔

مقام پیدائش :- مشرقی پاکستان

error: Content is protected !!