Home / جڑی بوٹیوں کے خواص / دارہلد کے فائدے

دارہلد کے فائدے

BARBERIS BARBERY ROOT         دارہلد

  مختلف نام : (ہندی ) چرایا کشمل (پنجابی) کسملو (فارسی ) دار چوبہ (بنگالی) دہردار (پہاڑٰی) کشمل(کشمیری) کیملو )BARBERIS BARBERY ROOT (انگریزی

    

پہچان :۔ خادر دار پہاڑی درخت لیموں کے پیڑ کے برابر پتے چھوٹے چھوٹے دبیز ، سبز رنگ کے جن کے کناروں اور نوکوں پر کانٹے ہوتے ہیں پھل سرخ سیاہی مائل زرشک کے مشابہ جس کو کشمل کہتے ہیں ۔ بعض مصنفین نے زرشک کو اس درخت کا پھل قراردیا ہے۔ رسوت اس لکڑی کا عصارہ ہے۔ یہ لکڑی بل دار ایک سے دو انچ موٹی ہوتی ہے۔ اس کا جوہر موثرہ ایک ایکلائیڈ یعنی کھاری جو ہر بر برین ہے۔

رنگ:۔ جڑ زرد پھل سرخ سیاہی مائل پھول زرد

مزاج : سر د و خشک بدرجہ اول  

بدل :۔ ہلدی چوٹ کے لیے

ذائقہ :-  تلخ

مقدار خوراک : ۲ ماشہ سے ۵ ماشہ تک  

افعال و استمال :- مُسکن ، معرق ، مصفیٰ خون اور دافع بخار نو بتی ہے۔ موسمی بخار اور جنگل کی آب و ہوا کی وجہ سے ہونے والے بخار میں اس کی جڑ کا جوشاندہ بقدر دودھ تولہ تین گھنٹے کے وقفہ سے ۳-۲ دفعہ پلاتے ہین پسینہ لاکر بخار کو اتار دیتا ہے۔ اس کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ تلی جگر بڑھ جانے میں فائدہ کرتا ہے۔ اور اس کی شاخوں کو اُبال کر پلانے سے پسینہ آکر ورم والا بخار (گٹھیا ) دور ہوجاتا ہے۔ بخار کی کمزوری کے دفعیہ کے لیے اس کی جڑ کا سفوف ملاکر چٹاتے ہیں۔ سارنگدھڑ میں لکھا ہے کہ دار ہلد کے ہمراہ جوشاندہ میں شہد ملاکر پلانا یرقان اور حبسمیں نافع ہے۔ جگہ پر انجماد خون کو روکنے کے لیے دار ہلد اور سفیدی بیضہ ، مرغ کا ضماد کرتے ہیں۔

مقام پیدائش: شملہ کانگڑہ ، کشمیر میں ۸ ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتا ہے۔  

error: Content is protected !!