Home / Blood Pressure And Sugar | بلڈ پریشر اور شوگر / مختلف بیماریاں اور انکا آسان علاج

مختلف بیماریاں اور انکا آسان علاج

مختلف بیماریاں اور انکا آسان علاج

موٹاپا اوراس کا علاج

وہ لوگ جو موٹے ہیں اور دبلے ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے جسم کی فالتو چربی کو تحلیل کردیں اور اس کے لیے سب سے اہم سبزیاں لیموں اور کھٹی اشیاء

کھانا ہے ۔

بینائی تیز کرنے کا نسخہ

سونف برابر مقدار میں شکر کے ہمراہ ملاکر رات کو کھاتے رہنے سے بینائی تیز ہوجاتی ہے ۔

کان کے درد کا آسان علاج

روغن گل اور سرکہ برابر مقدار میں پکا کر کانوںمیں ڈالیں، کان کا درد فوری دور ہوجائے گا ۔ سفید پیاز کا عرق اور مرغی کے انڈے کی سفیدی دونوںہم وزن

لے لیں اوران کے چند قطرے کان میں ڈالیں کان کے درد کو بےحد افاقہ ہوگا ۔ مولی کے پتے لیں اور ان کا تین چھٹانگ پانی نکال لیں دونوںکو اس قدر آگ

پر پکائیں کہ وہ جل جائے اسے نیم گرم کان میں ڈالیں،کان درد اور ورم فوراً ختم ہوجائے گا۔ انڈے کی سفیدی اور روغن گل ہم وزن لے کر ملالیں اور انہیں

کان میں ڈالیں ۔ بہرہ پن ختم ہوجائے گا ۔

آواز بیٹھ جائے کا علاج

پرانے جَولیں اورانہیں بھون لیں ، دس گرام کی مقدارمیں یہ چند بار کھائیں ، آپ کی بیٹھی ہوئی آواز کھل جائے گی ۔

بہراپن کا علاج 

ایک گرام نوشادر لیں اور اسے پانی میں ملاکر اس کو کان میں حسب ضرورت ڈالیں ۔ کان کا بہراپن کچھ ہی عرصہ کے مسلسل استعمال سے ختم ہوجائے گا ۔

بلغمی کھانسی اوردمہ کا علاج

تمباکو کی جلیٹھی کو دوبارہ آگ پر رکھ کر اس قدر جلائیں کہ اس کا رنگ سفید نکل آئے ۔اسے پان میں دورتی رکھ کر کھاتے رہیں،بلغمی کھانسی اور دمہ

ہمیشہ کے لیے دور ہوجائے گا ۔ چارگرام عرق گاؤ زبان لیں ۔ اس میں چینی ملاکر پی لیں ۔ پرانی کھانسی کے لیے مجرب ہے ۔ منقی اوراس سے دوگنی

مقدار میں چینی اور مغز بادام لے کر انہیں باریک پیسلیں ۔ صبح وشام چھ گرام کھاتے رہیں ، ہر قسم کی کھانسی ختم ہوجائے گی ۔ بیس گرام گندم کو پانی

میں جوش دیں اوراس پانی کو چھان لیں، اس میں ایک گرام  نمک ملالیں ۔ اسے پینے سے کھانسی کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔

بچوں کے نمونیہ کا علاج

موم بتی کے شعلے پر لہسن کے ایک جوے کو جلالیں اوراس کا پانی ماں کے دودھ میں حل کرکے بچے کو دیں بچے کا نمونیہ ختم ہوجائے گا ۔تین چار ماہ

کے بچے کے لیے بےحد مفید ہے ۔

خون تھوکنےکا علاج 

بیس گرام برگ بانسہ لیں اور اسے ذرا سی چینی میں ملالیں اسے پینے سےخون تھوکنے کا مرض ختم ہوجاتا ہے ۔

بچوں کی سردی کا علاج

بچے کو سینے کا در د سردی کے باعث ہوتوایک دس گرام میتھی تھوڑے سے پانی میں جوش دے لیں، اسے چھان کر اس میں دس گرام شہد ملالیں ۔ سینہ

کے درد کے لیے بے حد مفید دوا ہے ۔

پیٹ کے کیڑوں کا علاج

جست کے پتے لیں اوران کا بیس گرام پانی نچوڑ لیں ، انہیں پینے سے پہلی خوراک میں پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں ۔ یاد رہے یہ بےحد کڑوی دوا ہے

 اسے پینے کے بعد کوئی میٹھی چیز کھالینے میں حرج نہیں ہے ۔

پھٹے ہونٹوں کا علاج

تربوز کے کچے بیچ لیں اوراسے مناسب مقدار پانی میں ملاکر پیس لیں۔ رات کو انہیں ہونٹوں پر لیپ کردیں اور صبح اٹھ کر انہیں گرم پانی سے دھو دیں ۔

بہت جلد پھٹے ہوئے ہونٹ درست ہوجائیں گے ۔

خون صاف کرنے کا نسخہ

بیس گرام شیشم کے تازہ پتے چند دن پانی میں جوش دے کر پیتے رہیں ۔ آپ کے خون کی ہر خرابی ختم ہوجائے گی

برص یعنی پھلبہری کا علاج

السی کو سرکہ میں پیس کر برص کے مقام پر لیپ کرنے سے سفیدی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے اور برص کو مکمل شفا مل جاتی ہے ۔ سرسوں کے بیج

باریک پیس لیں اورپھر اسے ایک ہفتہ تک بیس گرام بکری کے دودھ کے ساتھ استعمال کرتے رہیں ۔ دوا کے استعمال کے دوران غذا کم سے کم کھائیں ۔

بےحد مفید علاج ہے ۔

ماہواری کی خرابی کا علاج

رات کو پانی میں بیس گرام چنا اور تل بھگودیں، صبح اسے جوش دے کر پان چھان لیں ۔ ایک ہفتہ متواتر پیتے رہیں، وہ عورتیں کی ماہواری بند ہوجاتی ہے

ان کو ماہواری باقاعدہ آنے لگے گی ۔

پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کا علاج

رات کو مٹھی بھر چنے سرکہ میں بھگودیں اور اُسے صبح نہار منہ کھالیں ، کوئی دوسری غذا دوپہر تک نہ کھائیں،پیٹ کے کیڑے ایک ہی بار کھانے سے

ہلاک ہوجائیں گے ۔

کھانسی کا علاج

فلفل کو چلم میں تمباکو کی جگہ رکھ کر حقے میں پینے سے کھانسی کا نشان تک مٹ جاتا ہے ۔

بواسیر کا علاج

مہندی کے پتے خشک کرکے باریک پیس لیں اورپھر اسے گھی میں تر کرکے بواسیر پر لگائیں ۔ بواسیر کے مسے بیٹھ جائیں گے ۔

بے خوابی کا علاج 

آپ بے خوابی کی شکایت رکھتے ہیں تو 20گرام مغزکدو لیں مصری ملاکر رات کو کھائیں تو بے خوابی کا عارضہ ختم ہوجائے گا۔

دانت درد اور کیڑوں کا علاج

دانت میں درد ہے اور دانتوں میں کیڑے آپ کے لیے پریشانی کا موجب ہیں توآپ ذرا سی ہینگ لیں اور اسے دانت کے دردوالے مقام پر رکھ دیں ۔ فوری آرام

مل جائے گا ۔

گنجے پن کا شرطیہ علاج 

بکری کے کُھر لیں اورانہیں جلاکر سرکہ میں حل کرلیں ، اسے گنج پر ملتے رہنے سے بتدریج بال اُگ آئیںگے ۔ کوّے کے پر لیں اورانہیں جلاکر سرکہ میں

ملالیں ، و ہ مقام جہاں سے بال گرگئے ہیں یا سر جہاں سے گنجاپن نمودار ہوچکا ہے وہاں یہ تیل سا لگائیں چند روزکے استعمال سے وہاں بال اُگ آئیں گے

error: Content is protected !!