Home / جڑی بوٹیوں کے خواص / پھوکر مول کےفائدے

پھوکر مول کےفائدے

پھوکر مول کےفائدے

مختلف نام :- (گجراتی) پوکھر مول (اُردو) پوکر مول (کشمیری) پوشکر (بنگالی) پشکر مول

(انگریزی) ANULA RACEMOSA اینولارسی موسا

 پھوکر مول کی پہچان

ایک بوٹی کی ریشہ دار جڑ ہے۔ جو اس قدر وزنی ہوتا ہے۔ کہ مساوی الجحم سیسے سے کم نہیں

ہوتی اس میں سے کافور کی سی خوشبو آتی ہے۔ پھول زرد رنگ کے سورج مکھی کی طرح پھل بڑے

گوکھرو کی طرح مگر بے خار شروع خزاں یا گرمیوں کے آخر میں جب بیج پک جاتے ہیں ۔ تو یہ جڑیں

اکٹھی کی جاتی ہیں۔ بھاو پرکاش نے کٹھ اور پھکر مول کو ایک ہی جنس کے دو اقسام بیان کیا ہے۔ گویا

یہ از قسم کٹھ ہے مگر کٹھ سے جدا چیز ہے۔

 پھوکر مول کا رنگ:۔ باہر سے سیاہ ہوتی ہے۔ توڑنے سے اندر سے گلابی نکلتی ہے۔

ذائقہ :- تلخ و تیز

مزاج :- گرم و خشک بدرجہ سوم

 پھوکر مول کی مقدار خوراک :- دو ماشہ سے چار ماشہ تک

مصلح :- شہد

 پھوکر مول کے افعال و استمال

محلل مشتہی کا سر ریاح اور منفث بلغم ہے اس کو زیادہ تر ریحی اور بلغمی امراض میں

استعمال کرتے ہیں۔ تپ بلغمی، ہچکی کھانسی ، دمہ اور ضعف اشہا میں مفید ہے۔ درد پہلو میں بطور لیپ

استعمال کرتے ہیں۔ ہاتھ پائوں میں پسینہ کی زیادتی کو روکنے کے لیے باریک پیس کر ملتے ہیں۔ جن

پرزخموں میں کیڑے پڑ گئے ہوں ان پر اس کا سفوف چھڑکنے سے کیڑے مر جاتے ہیں۔

مقام پیدائش :- (گریز) (کشمیر) کی پیدوار ہے۔ لیکن موجودہ محققین کہتے ہیں۔ کہ یہ پودا بنگال

کونکن اور ساحل کا رو منڈل کے مرطوب اور سایہ دار مقامات میں بھی پایا جاتا ہے۔

Inula racemosa

Plant

English Name Elicampane

Inula racemosa is a plant in the Asteraceae family native to the temperate and alpine western Himalayas, and it is common in Kashmir. The roots are widely used locally in indigenous medicine as an expectorant and in veterinary medicine as a tonic

Scientific name: Inula racemosa

Higher classification: Asteraceae

Part used- Root

Dosage– Powder 1 to 3 grams in divided doses.

error: Content is protected !!