Home / Blood Pressure And Sugar | بلڈ پریشر اور شوگر / ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج

ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج

 ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج

 ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج اسطو خودوس

یہ ایک پھول دار پودا ہے، جس کی 39اقسام ہیں۔ یہ پودا یورپ، ایشیا اور افریقا میں ملتا ہے۔ اس کا تیل نکلتا ہے نیز خشک پھول سبز یا کالی چائے میں ملائے جاتے ہیں۔ بھارت میں لوگ اس کے پتوں کو سلاد وغیرہ میں شامل کرتے ہیں۔ ماہرین کی رو سے اسطو خودوس (Lavender) کے پتے سکون بخش ہیں۔ خاص طور پر اس کے تیل کی خوشبو بے چین اعصاب پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے۔ امریکا میں ایک تجربے سے انکشاف ہوا کہ جس کمرے میں اسطوخودوس کے تیل کی خوشبو بسی ہو، وہاں بیٹھے مریض کم بے چینی دکھاتے ہیں۔ حتیٰ کہ امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کو یہ خوشبو سونگھائی گئی، تو وہ ’’امتحانی اضطراب‘‘ میں مبتلا نہیں ہوئے۔ جرمنی میں تو اسطو خودوس کی سکون بخش خصوصیت کے باعث اس کے پھولوں کے عرق سے ایک گولی تیار کر لی گئی۔ ماہرین اسے بے سکونی (Anxiety)دور کرنے والی مشہور ادویہ مثلاً ایٹیوان (Ativan)اور ویلیم (Valiam)کے ہم پلہ قرار دیتے ہیں۔

 ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج سبز چائے

اس چائے میں پایا جانے والا مادہ، تھینین (Theanine) اعصاب پُرسکون کرتا ہے۔ یہ مادہ بڑے انوکھے انداز میں دریافت ہوا۔ امریکی ماہرین یہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوئے کہ جاپانی بھکشو چاق چوبند رہتے ہوئے کئی گھنٹے عبادت کرتے ہیں۔ تھکن اور بے سکونی ان کے قریب نہ پھٹکتی۔ جب ماہرین نے ان کی غذائی عادات کا مطالعہ کیا، تو افشا ہوا کہ بھکشو سبز چائے بہت پیتے ہیں۔ سو ماہرین اس پر تحقیق کرنے لگے۔ آخر 1949ء میں پتا چلا کہ سبز چائے میں موجود ایک مائنو تیزاب، تھینین انھیں ہمہ وقت چست وچالاک رکھتا ہے۔تھینین خون کا دبائو اور دل کی دھڑکن کم کرتا ہے اور جدید تحقیق کی رو سے بے سکونی کی کیفیت میں بھی مفید ہے، تاہم اس صورت میں انسان کو تین چار پیالیاں چڑھانی پڑتی ہیں۔ اسی لیے امریکا و یورپ میں تھینین گولیوں کی شکل میں بھی دستیاب ہے۔ قدرتی مادے سے بھرپور ایک گولی کھائیے اور شانت ہوجائیے۔
 

 ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج گل بابونہ

یہ جنوبی ایشیا سے امریکا تک پائی جانے والی مشہور بوٹی ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ بعض اقسام کے پھولوں سے تیل بنتا ہے۔ یہ جوڑوں کے درد میں مفید ہے جبکہ کچھ اقسام کے پھولوں سے چائے تیار ہوتی ہے۔ یہی چائے انسان کو سکون بخشتی اور اسی کے تنے اعصاب نارمل کرتی ہے۔ پاکستان میں گل بابو نہ( Chamomile) کی چائے کم پی جاتی ہے، لیکن امریکا و یورپ میں اس کااستعمال عام ہے۔ وہاں بابوبہ کے جوہر سے بنی ادویہ بھی ملتی ہیں۔ پچھلے سال امریکی سائنس دانوں بے چینی کا شکار پندرہ مرد و زن کو آٹھ ہفتے تک بابونہ سے بنی دوائیں کھلائیں۔ اس عرصے میں وہ تقریباً ساری بے سکونی سے نجات پاگئے۔

 ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج بالچھڑ

بیشتر جڑی بوٹیوں سے بنی ادویہ انسان کو سلائے بغیر بے چینی و گھبراہٹ دور کرتی ہیں، تاہم بالچھڑ (Valerian)مسکن آور بوٹی ہے۔ اسی باعث جو نیند کی کمی کا نشانہ بنے، اسے بالچھڑ سے بنی دوا دی جاتی ہے۔ یہ بوٹی سنبل بھی کہلاتی ہے۔ حکما ء کے ہاں اس سے بنی یونانی ادویہ دستیاب ہیں۔

غذائوں کے علاوہ بعض اقدامات اور طرز ِ زندگی بدلنے سے بھی بے سکونی پر قابو پایا جاتا ہے۔ یوں ادویہ کھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ان اقدامات کا تذکرہ درج ذیل ہے

    ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج ورزش کیجیے

انسان کی طبیعت خراب ہو، تو وہ قدرتاً بے سکون ہو جاتا ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے پر انسان فِٹ اور چاق چوبند رہتا ہے۔ سو تب صحت پاکر وہ عموماً بے سکونی کا نشانہ نہیں بنتے۔ ورزش سے دراصل دماغ اور ہمارے دیگر اعضا کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے۔ سو یہ ڈپریشن اور بے سکونی دور کرنے کا کارگر نسخہ ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انسان اگر روزانہ ورزش کرے، تو اس کی خود اعتمادی بڑھتی ہے اور صحت بھی بہترین رہتی ہے۔

 ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج  سانس سے تندرستی پائیے

آکسیجن ہمارے جسمانی انجن کے لیے ایندھن کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسی باعث سانس اندر باہر کرنے کا عمل بھی ہمیں بے سکونی و گھبراہٹ سے نجات دلاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ’’یوگا‘‘ میں سانس کی کئی ورزشیں ملتی ہیں، تاہم بے سکونی کے عالم میں سانس کی ورزش کرنا خاصا کٹھن مرحلہ ہے۔ اسی لیے ایک امریکی ڈاکٹر، اینڈریو ویل نے سانس کا ’’4-7-8‘‘ طریق کار دریافت کیا۔ یہ طریقہ ہر کوئی بآسانی اپنا سکتا ہے۔ اسے کچھ یوں انجام دیجیے:’’پہلے منہ کے ذریعے اندر کی ساری ہوا نکال دیجیے، پھر ناک کے ذریعے اتنی دیر تک سانس لیجیے کہ 4تک گن سکیں۔ پھر 7گننے تک سانس روکے رکھیے۔ آخر میں اتنی آہستہ سانس منہ کے راستے خارج کیجیے کہ 8 تک گن سکیں۔ سانس لینے کا یہ طریق کار دن میں دو مرتبہ تین چار منٹ تک انجام دیں، آپ بے سکونی میں افاقہ محسوس کریں گے۔

 ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج  جلدی سے کچھ کھا لیجیے

جدید طبی تحقیق سے آشکار ہوا ہے کہ انسان جب بھوکا ہو، تب بھی بے سکونی اور بے چینی محسوس کرتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ تب خون میں شکر کی سطح گرجاتی ہے چناںچہ یہ کیفیت گھبراہٹ کو جنم دیتی ہے۔ ’’غذائی‘‘بے سکونی سے بچنے کا طریق یہ ہے کہ فوراً کوئی ہلکی پھلکی غذا کھا لیجیے۔ مثلاً مونگ پھلی، اخروٹ یا چاکلیٹ کا ٹکڑا کھائیے۔ چائے کی پیالی پیجئے حتیٰ کہ پانی کا گلاس پینابھی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ روزمرہ غذا بھی طویل المیعاد طور پر بے سکونی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سو ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ سالم اناج کھائیے، سبزیاں زیادہ استعمال کیجیے اور گوشت ہاتھ روک کر لیں۔ خاص طور پر سبز پتوں والی سبزیاں (مثلاً پالک) کھائیے کہ ان میں بے سکونی دور کرنے والا معدن، فولیٹ ملتا ہے۔

 ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج  ناشتا کیجیے

دیکھا گیا ہے کہ بے چینی و گھبراہٹ میں مبتلا بہت سے لوگ ناشتا نہیں کرتے،تاہم اس روش سے معاملہ سلجھنے کے بجائے مزید بگڑ جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ناشتا ضرور کیجیے تاکہ بدن کو توانائی مل سکے۔ مزید برأں ناشتے میں انڈا لیجیے۔ یہ غذا نہ صرف پروٹین بلکہ معدن کولین (Choline) بھی رکھتی ہے۔ تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی جسم میں یہ معدن کم ہو، تو بے سکونی بڑھ جاتی ہے۔

ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج اومیگا۔3فیٹی ایسڈ لیجیے

یہ گنی چنی غذائوں مثلاً مچھلی میں ملنے والے صحت بخش تیزاب ہیں۔ یہ ہمارا دل مضبوط کرتے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ ہمیں ڈپریشن سے بھی بچاتے ہیں۔ برطانیہ میں ایک تجربے کے دوران طلبہ و طالبات کو امتحان سے قبل روزانہ 2.5 ملی گرام اومیگا۔ 3تیزاب دیے گئے۔ جب تین ماہ بعد امتحان ہوا، تو ان طلبہ و طالبات نے یہ تیزاب نہ لینے والے طالبان علم کی نسبت کم بے چینی و گھبراہٹ دکھائی۔

 ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج منفی خیالات میں غرق نہ ہوں

ماہرین نفسیات کہتے ہیں، کوئی انسان کسی گمبھیر مسئلے کا نشانہ بنے، تو وہ انتشار و گھبراہٹ میںمبتلا ہوکے منفی خیالات میں غرق ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں اْسے عام مسئلہ بھی بڑی مصیبت لگتا ہے۔اسے محسوس ہوتا ہے کہ ایک بڑی تباہی اس کی منتظر ہے۔ نفسیات میں ایسے منفی خیالات ’’قیامت خیز سوچ‘‘ ( thinking Catastrophic)کہلاتے ہیں۔اس منفی سوچ سے چھٹکارے کا آسان طریق یہ ہے کہ گہرے سانس لیجیے، اٹھیے اور محلے کا ایک چکر لگائیے۔ ساتھ ساتھ سوچتے رہیے کہ مسئلہ کیونکر حل کیا جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے، انسان جب بے سکون ہو، تو وہ مسئلے کا عمدہ حل نہیں نکال پاتا، لیکن جب ٹھنڈے دل و دماغ سے اس کا جائزہ لیا جائے، تو عموماً راستہ دکھائی دے جاتا ہے۔

توجہ علاج سیکھئے

مغرب میں کچھ عرصے سے ’’توجہ علاج‘‘ (meditation Mindfulenss) سے بہت مقبول ہوچکا ہے۔ اسے بدھی راہبوں نے ایجاد کیا، مگر اب مغربی ماہرین نفسیات اس کے ذریعے بے سکونی و انتشار کا علاج کرتے ہیں۔ اس طریق علاج میں ’’لمحہ حاضر‘‘ پر پوری توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ نیز کوشش کی جاتی ہے کہ ماضی میں پیش آنے والے تلخ واقعات اور آمدہ خطرات بھلا دیے جائیں۔ یوں انسان حال کی اہمیت سے روشناس ہوتا اور معاملات کو کسی خوف و خطر کے بغیر دیکھتا ہے۔ یوں اسے اپنی بے سکونی سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔

 ڈپریشن بے سکونی اور نیند کی کمی کا علاج  خود کو مبارک باد دیجیے

کیا آپ بے سکونی اور گھبراہٹ کا نشانہ بنے ہوئے ہیں؟ تب خود کو مبارک باد دیجیے کیونکہ آپ اپنے جذبات سے آگاہ ہیں… اور اپنی جذباتی کیفیت سے آگاہی پانا بے سکونی دور کرنے کا پہلا قدم ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ یاد رکھیے، اگرآپ اپنے منفی خیالات اور بے چینی

error: Content is protected !!