Home / Stomach Diseases | امراض معدہ / Constipation (Qabz) ka desi ilaj in Urdu

Constipation (Qabz) ka desi ilaj in Urdu

Constipation (Qabz) ka desi ilaj in Urdu

Constipation (Qabz) aik aisee bemari hy jis ki waja sy insan bohat se dosri bemarion main mubtala ho jata hy is wasty  Constipation (Qabz) ko umul amraz yani bemariyon ki mother kaha jata hy

قبض کو ام الامراض کہا جاتا ہے یعنی بیماریوں کی ماں سر کے بالوں سے لے کر پاوں تک انسان کے ایک ایک اعضاء کو توانائی اور غذائیت معدے میں ہضم ہونے والی غذا کے باعث ہی ملتی ہے اگر معدہ ہی جام ہو جائے تو اعضاء کی کمزوری کا عمل شروع ہو جاتا ہے اسی کی مین علامات یہ ہیں پاخانہ کئی کئی دن نہ آنا , بعض اوقات دن میں 3 سے4 دفعہ پاخانہ آتا ہے مگر کھل کے نہیں آتا, یہ بھی قبض کی ایک قسم ہے,انسانی معدے کی خرابی تمام بیماریوں کی ماں ہوتی ہے, اور معدے کی خرابی سے ہی بدہضمی، ہچکی,متلی, قے, ہاتھوں میں جلن کا احساس,بھوک کا نہ لگنا,پژمردگی اور چہرے پر افسردگی کے اثرات چھائے رہنا اس کی علامات ہوتی ہی

قبض اجابت کا بروقت نہ ہونا ہے اس کی متعدد اقسام ہیں جن میں وقت پر بافراغت اجابت کا نہ ہونا ، سخت قسم کا براز خارج ہونا ،, دو تین دن تک اجابت کا نہ ہونا ۔ اجابت کے وقت دقت ہونا ، وغیرہ شامل ہیں ۔ قبض نہ ہونے کی علامت یہ ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ایک بار اجابت بغیر دقت یا ادویہ کے وقت پر ہو جائے ۔

جب ہم غذا کھاتے ہیں تو یہ معدہ میں جاتی ہے جہاں سے نکل کر چھوٹی آنت میں داخل ہوتی ہے تو ہاضمے کا عمل نسبتاً تیز ہو جاتا ہے ۔ چھوٹی آنت اسے مزید قابل ہاضم بناتی ہے اور غذا کا مائع حصہ بڑی آنت میں تکمیل کو پہنچتا ہے ۔ یعنی پانی جذب ہو کر باقی حصہ فضلہ کی صورت اختیار کر لیتا ہے جو ہمارے شکم کے بائیں طرف آہستہ آہستہ حرکت کرتا ہے اور قولون کے ساتھ ساتھ اترنے لگتا ہے ۔ یہ پورا عمل اور فضلات کا اخراج صحت کے لئے بہت ضروری ہے البتہ اس عمل کی رفتار مختلف اجزا میں مختلف ہو سکتی ہے اگر ہضم کا عمل سست ہو تو اجابت خشک اور سخت ہو سکتی ہے ۔ اس کو قبض کہتے ہیں جو بعض صورتوں میں خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے ۔ قبض کی صورت میں پیٹ میں گرانی اور طبیعت میں بے چینی ہوتی ہے ، مزاج میں چڑچڑاپن سستی ہوتی ہے ، منہ سے بدبو اور بدبو دار گیس خارج ہوتی ہے ۔

گاہے سر میں درد اور اختلاج قلب ( دل ڈوبنا ) کی شکایت ہوتی ہے ۔ بھوک کم لگتی ہے ۔ بعض لوگوں میں کمر درد بھی ہوتا ہے ، فضلات کے جمع رہنے سے گیس ریاح پیدا ہوتے ہیں اگر یہ خارج نہ ہوں تو تکلیف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔ پھر بھوک تو اسی وقت لگے گی جب پہلی غذا خارج ہو گی اور مزید غذا کے داخلے کے لیے جگہ بن جائے گی ۔

 قبض ہونے کے اسباب 
بعض انفرادی ہوتے ہیں یعنی اجابت کو دبانا ، اجابت کی خواہش ہونے پر غفلت کرنا وغیرہ شامل ہےں ۔ شہروں میں رہنے والے لوگ جو کہ ریشہ ( فائبر ) کا استعمال کرتے ہیں فروٹ ، بن ، کباب اور شیر مال کا بکثرت استعمال کرتے ہیں ، پھلوں سبزیوں کے بجائے مرغن تلی ہوئی غذاؤں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ۔ نقض تفدئیہ کے علاوہ بعض بری عادات بھی قبض کا سبب بنتی ہیں ۔ چنانچہ جذبات بھی ہاضمے میں ایک گونہ اہمیت کے مالک ہیں ۔ غذائی اوقات میں بدنظمی سے بھی اجابت کا نظام متاثر ہوتا ہے ۔ بعض اوقات ادویہ کے استعمال سے اور بکثرت تمباکو نوشی, چائے نوشی کے استعمال سے بھی قبض رہنے لگتی ہے ,۔ اس کے علاوہ آنتوں کی حرکت دودیہ کی سستی ,اخراجی قوت کی کمی , آنتوں میں رطوبت کی کمی, ثقیل غذاؤں کا زیادہ استعمال , آرام طلبی,  ورزش کا فقدان اور پانی کے کم استعمال سے بھی قبض کا مرض لاحق ہو جاتا ہے ۔

 میرے دوا خانے کا سب سے آزمودہ نسخہ جو میں قبض کے لیئے مریضوں کو دیتا ہو اس کے اجزاء اور بنانے کا طریقہ یہ ہے

ہوالشافی

عصارہ ریوند 1تولہ ۔ ایلوا یعنی مصبر 1تولہ ۔ مصطگی رومی 1تولہ

ترکیب تیاری

تینوں اشیاء کو علیحدہ علیحدہ پیس کر یکجان کر لیں اور گھیگوار کا گودا لے کرکالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں اور سوکھا کے شیشی میں محفوظ کر لیں 

خوراک

دوگولیاں رات کو سوتے وقت ہمراہ عرق سونف

 Constipation (Qabz) ky ilaj k wastyRozana 6 glass water pena

Suba o Sham pait par sarsoon ka oil ki maalish Constipation (Qabz) kahatam karta hy

Dhoodh garm kar kay ais main ghee mila kar peena Constipation (Qabz) ky layay mufeed hai

Zaida sa zaida laasi peena Constipation (Qabz) ky wasty mufeed hai

Pukhta kharbozay khana  Constipation (Qabz) dor karnay ka umda ilaj hai

5 khusak Injeer dhoodh main ubal kar rar ko sonay sa qabal khana  Constipation (Qabz) ka ilaj hai

Rat sonay sa qabal 2 table spoon arand ka oil pee lanay sa  Constipation (Qabz) baki nai rahti

Chand din rozana tarboz khanay sa  Constipation (Qabz)dor ho jati hai

 Constipation (Qabz) ki problem ho to pukhta papita use karen

Apple aik ya do chilkay samait nihar muu khanay sa Constipation (Qabz) dor hoti hai

Har kisam kay fruist aur salad ka use karnay sa  Constipation (Qabz) dor hoti hai

 آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں
 اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو
 نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں
 تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ
والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور
دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے
ikamboh11سکائیپ آئ ڈی
 اور معدہ کے امراض کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں
اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں

 

 

error: Content is protected !!