Leprosy cure جذام یا کوڑھ کا علاج

Leprosy cure   :   جذام یا کوڑھ کا علاج

تعارف

یہ ایک متعدی مرض ہے جس میں مریض کے ہاتھ پاؤں اور انگلیوں وغیرہ کے جوڑوں میں ورم آکر پیپ پڑجاتی ہے اور بعض اوقات ہاتھ پاؤں اور انگلیوں کے پور جھڑ کر مریض لنگڑا لُولا ہوجاتا ہے اور مریض کی شکل بڑی گھناؤنی ہوجاتی ہے۔ اس مرض کا باعث بھی ایک خاص قسم کا کیڑا ہے جسے “بیسی لس لیپریسی” یعنی جذام یا کوڑھ کا کیڑا کہتے ہیں۔ یہ کیڑا مریض کے زخموں میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک چھوت کا مرض ہے۔ آتشک بھی اس کا ایک سبب ہے۔ غریب لوگ جو غلاظت اور گندگی میں رہتے ہیں اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔ مریض کے جسم پر سرخ دھبے یا داغ پڑجاتے ہیں ابروؤں‘ پلکوں اور مونچھوں کے بال جھڑ جاتے ہیں، ناک کی ہڈی گل کر ناک بیٹھ جاتی ہے، گلے میں زخم کی وجہ سے کھانا پینا، بات کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ آخر میں مریض نمونیہ کھانسی میں مبتلا ہوکر انتقال کرجاتا ہے۔

علاج

1نسخہ نمبر

 بسفائج کو کوٹ کر باریک سفوف بنالیں اور نو ماشہ کی مقدار میں روزانہ ایک بار پانی کے ساتھ استعمال کریں یا اسی مقدار میں پانی میں جوش دے کر چھان کر پیئیں کچھ روز کے استعمال سے مرض جذام میں نمایاں فائدہ ہوتا ہے۔

2نسخہ نمبر

 ہلیلہ سیاہ کو باریک کرلیں اور ہر پانچ دن پر ایک بار ڈیڑھ تولہ کی مقدار میں کھائیں اسی طرح پچاس دنوں میں دس بار استعمال کریں مرض کی ابتدا و انتہا دونوں حالتوں میں مفید ہے۔

3نسخہ نمبر

 نگند باری ایک تولہ کو رات کے وقت تھوڑے پانی میں بھگو دیں، صبح کو اس کا پانی چھان کر دو تولہ شہد خالص ملا کر پیئیں کچھ روز تک استعمال کریں ابتدائے جذام میں مفید ہے۔

4نسخہ نمبر

 درخت نیم کی مستی کو جذام کے زخموں پر لگانا بہت مفید ہے۔

5نسخہ نمبر

 ہرن کھر بوٹی کو سفوف بناکر اس کے برابر وزن شکر سفید ملا کر رکھ لیں نو ماشہ کی مقدار میں روزانہ استعمال کریں یا اتنی ہی مقدار میں رات کو پانی میں بھگودیں اور صبح کو چھان کر مصری ملا کر پیئیں مرض جذام میں مفید ہے۔

6نسخہ نمبر

 سرس کے پتے ایک یا دو ماشہ، سیاہ مرچ دو ماشہ، دونوں کو پانی میں پیس کر روزانہ چالیس یوم تک پینا شفائی اثر رکھتا ہے۔
 اگر جذامی کی سانس میں تنگی ہو تو تازہ دودھ پینا مفید ہوتا ہے۔

7نسخہ نمبر

 ببول کی چھال ساڑھے تین تولہ کو نیم کوب کرکے رات کو تھوڑے پانی میں بھگو دیں اور صبح کو پانی چھان کر پیئیں۔

8نسخہ نمبر

 مہندی کی خشک پتی ساڑھے تین تولہ لے کر ڈیڑھ پاؤ پانی میں رات کو بھگو دیں اور صبح کو اتنا جوش دیں کہ آدھا پانی باقی رہے پھر اسے چھان کر بیس ماشہ شہد ڈال کر پیئیں چالیس روز تک مسلسل استعمال کرنا بہت مفید ہے۔

9نسخہ نمبر

 چال موگرا، باپچی دونوں برابر وزن لے کر علیحدہ علیحدہ باریک کرکے ملالیں اور تین ماشہ کی مقدار میں استعمال کریں۔

10نسخہ نمبر

 نیم کے پتے ایک تولہ، کالی مرچ پانچ عدد، دونوں کو پانی میں پیس کر روزانہ پیئیں اور جسم پر نیم کا تیل لگائیں۔

11نسخہ نمبر

 چال موگرے کا تیل پانچ قطرے تھوڑے دودھ میں ڈال کر پیئیں اور اس تیل میں نیم کاتیل ملا کر جذام کے داغوں پر لگائیں۔

12نسخہ نمبر

شنگرف رومی ایک تولہ کو کاغذی لیموں کے پانی میں حل کریں یہاں تک کہ ایک سو ایک لیموں کا پانی ختم ہوجائے پھر اسے محفوظ کرلیں ایک چاول کی مقدار میں پان میں رکھ کر کھانا مرض جذام میں مفید ہے کچھ دنوں تک استعمال کریں اور مضر چیزوں سے پرہیز کریں۔

error: Content is protected !!