Home / امراض اور انکا علاج / کھانسی نزلہ زکام و د مہ کا علاج / Sore-Throat-Pharyngitisگلے کی بیماریاں اور آواز کا بیٹھنا

Sore-Throat-Pharyngitisگلے کی بیماریاں اور آواز کا بیٹھنا

 

Sore-Throat-Pharyngitis:گلے کی بیماریاں اور آواز کا بیٹھنا

ہوالشافی

1نسخہ نمبر 

گائے کا دودھ ایک پاؤ گرم کرکے اس میں پتاشے ڈال کر گرما گرم رات کو سوتے وقت پینا آواز بیٹھنے میں مفید ہے۔

2نسخہ نمبر

 نوشادر ایک تولہ کو باریک کرکے شربت عناب پانچ تولہ میں ملا کر چار چار ماشہ کی مقدار میں دن میں تین چار بار چاٹنے سے آواز کھل جاتی ہے۔

3نسخہ نمبر

گیہوں کی بھوسی ایک تولہ کو پانی میں جوش دے کر مصری ملا کر نیم گرم پینا آواز بیٹھنے میں مفید ہے۔

4نسخہ نمبر

 انجیر ولائتی پانچ عدد کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھان لیں پھر شہد تین تولہ ڈال کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے۔

5نسخہ نمبر

 نزلہ کی وجہ سے آواز بیٹھ جانے کی حالت میں خولنجاں کو چوستے رہنا مفید ہے۔

6نسخہ نمبر

 کباب چینی، جواکھار ہر ایک تین ماشہ دونوں کو باریک کرکے شہد دو تولہ میں ملا کر چاٹنا آواز بیٹھ جانے میں مفید ہے۔

7نسخہ نمبر

 پرانے جو کو بھون کرکے دو تولہ کی مقدار میں چند بار کھانا آواز بیٹھنے میں بہت مفید ہے۔

8نسخہ نمبر

 برگ اروسہ دو تولہ کو لے کر تھوڑے پانی میں پیس کر چھان لیں اس میں شہد دو تولہ ملا کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے۔

9نسخہ نمبر

 کباب چینی نو ماشہ لے کر تھوڑے پانی میں جوش دیں اسے چھان کر مصری ملا کر پینے سے آواز صاف ہوجاتی ہے۔

10نسخہ نمبر

 چاول میں گڑ ڈال کر پکائیں پھر اسے رات کو خوب سیر ہوکر کھائیں تھوڑی دیر کے بعد دو گھونٹ گرم پانی پیئیں سرد پانی بالکل نہ پئیں دو تین روز یہی عمل کریں آواز صاف ہوجائے گی۔

error: Content is protected !!